۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علمای جبل عامل

حوزہ/ علماء جبل عامل کونسل نے ان انتخابات کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ان دشمنوں کے منہ پر زور دار طمانچہ قرار دیا جنہیں بیلٹ باکسز اور فروٹ کی پیٹیوں کے درمیان فرق کا پتہ نہیں چلتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علماء جبل عامل کونسل نے ایک پیغام میں ایران میں کامیاب انتخابات کے انعقاد پر رہبر انقلاب اسلامی اور ملت ایران کو مبارکباد دی ہے۔

اس کونسل نے اپنے پیغام میں ذکر کیا کہ ایران میں صدارتی انتخابات میں لوگوں کی بھرپور شرکت نے انقلاب اسلامی ایران کی مشروعیت پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔

 علماء جبل عامل کونسل نے ان انتخابات کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ان دشمنوں کے منہ پر زور دار طمانچہ قرار دیا جنہیں بیلٹ باکسز اور فروٹ کی پیٹیوں کے درمیان فرق کا پتہ نہیں چلتا۔

علمائے جبل عامل کی اس کونسل نے انتخابات میں سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس جدید پوسٹ پر ان کی کامیابی کے لئے دعا کی۔

ادھر لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیہ بری" نے کامیاب انتخابات کے انعقاد پر رہبر انقلاب اسلامی ایران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: جس طرح ایران اقتصادی پابندیوں کے مقابلے میں طاقتور اور کمزور اقوام کی حمایت میں ثابت قدم ہے اسی طرح انتخابات کے کامیاب انعقاد اور آئین کے اجراء میں توانمند بھی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .